لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت دباو میں آئے بغیر کراچی میں را کی مداخلت اور منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے پر کارروائی کرے۔
لیاقت بلوچ نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں 5 جولائی مارشل لا کی وجہ سے اہم دن ہے، اس دن آئین توڑا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں کرپٹ مافیا جمہوریت پر مسلط ہوگئی ہے اور یہی طبقہ جمہوریت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سندھ اور پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے راہ فرار اختیار نہ کریں۔