کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی حتمی رپورٹ کے میڈیا پر مشتہر ہونے والے مندرجات اس بات کا اظہار ہیں کہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے حوالے سے پانامہ اسکینڈل میں سامنے آنے والے تمام الزامات مبنی بر حقائق ہیں جس کے بعد یہ ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف ‘ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے دونوں صاحبزادے صداقت ‘ امانت اور دیانت کے آئینی معیار کے مطابق نا اہل ہوچکے ہیں اسلئے وزیراعظم کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے جے آئی رپورٹ اور حکومتی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قرائن بتارہے ہیں کہ پاکستانی سیاست و حکمرانی صرف حب الوطنی ‘ ملک وقوم مخلصی ‘ دیانتداری ‘ صداقت اور شرافت کے جذبات و جراثیم سے ہی عاری نہیں بلکہ شرم ‘ غیرت اور حیا سے بھی محروم ہے اسلئے اب سپریم کورٹ کا آئینی فریضہ ہے کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹ و شواہد کی روشنی میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو نااہل قرار دینے کیساتھ پانامہ کیس میں شامل دیگر ملزمان کا بھی کڑا احتساب کرے اور الیکشن کمیشن کو بھی آئندہ انتخابات میں آئین کی شق 62و63پر یقینی عملدرآمد کا حکم دے تاکہ آئندہ انتخابات میں ایکبار پھر اس ملک وقوم پر چور ‘ لٹیرے ‘ عوام دشمن ‘ ملک دشمن ‘کرپٹ‘ بے حیا ‘ بے غیرت اور ظالم افراد و طبقات منتخب ہوکر اقتدار و اختیار کے ایوانوں تک نہ پہنچ سکیں ۔
کشمیرو جونا گڑھ کے عوام کو حق خود ارادیت دلایا جائے ‘جی کیو ایم عالمی برادری اور طاقتور ممالک مسئلہ کشمیر وجونا گڑھ کے حل کیلئے مخلصانہ کردار ادا کریں‘ سورٹھ ویر مسئلہ کشمیرو جونا گڑھ پاک بھارت دوستی ‘علاقائی اور عالمی امن کیلئے بھیانک خطرہ ہیں‘گجراتی سرکار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا حل اقوامی متحدہ کی ذمہ داری ہے مگر اقوام متحدہ کا اس مسئلے کے حل میں غیر سنجیدہ رویہ اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی برادری ‘ مہذب اقوام اور طاقت ممالک اقوام متحدہ کو اس مسئلے کی فوری حل پر توجہ کیلئے مجبور کریں ۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ بھارت نے صرف کشمیر پر ہی جبری قبضہ نہیں کررکھا ہے بلکہ پاکستان کاآئینی حصہ اور پانچواں صوبہ بھی بھارتی جبری تسلط کا شکار ہے جس کی بھارتی قید سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کیلئے بھی عالمی برادری آواز اٹھائے اور کشمیر و جوناگڑھ دونوں کے عوام کو مشرقی تیمور کی طرح حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ جونا گڑھ بھی پاک بھارت دوستی اورعلاقائی و عالمی امن کیلئے بھیانک خطرہ ہے !
کرپشن اورتمام قومی مسائل کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ‘راجونی اتحاد جے آئی ٹی رپورٹ بتارہی ہے کہ الیکشن کمیشن نے کبھی اپنا آئینی فریضہ دیانتداری سے نہیں نبھایا ! الیکشن کمیشن کے ذمہ دارا ن اثاثے چیک کرائے جائیں اور ان کا بھی احتساب کیا جائے‘ امیر سولنگی
اقتدارواختیار کو استحصالیوں کے شکنجہ سے آزاد کرائینگے ‘ سولنگی اتحاد سولنگی برادری کے کنونشن میں سولنگی سرداروں ‘ رہنما ¶ں ‘ بزرگوں ‘عمائدین و عوام بھرپورکی شرکت انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں کی بجائے برادری نمائندوں پر اعتماد کا فیصلہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے ایڈوکیٹ اجمل خان سولنگی اور جام فیاض سولنگی کی میزبانی میں ہونے والے عظیم الشان کنونشن میں سردار اکرم خان سولنگی ‘سردار محمد شبیرحسین سولنگی ‘ سردار راحیل خان سولنگی ‘سردار حبیب اللہ سولنگی ‘پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما ¶ں امیر علی سولنگی پٹی والا ‘ وڈیرہ اصغر علی سولنگی ‘محمد علی سولنگی ‘ کبیر حسین سولنگی ‘ اسحا سولنگی ‘ اللہ ڈنو سولنگی ‘ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ امیر حمزہ سولنگی ‘ حسین ناز سولنگی ‘ احمد خان سولنگی ‘دوست محمد سولنگی ‘ حسن نوازسولنگی ‘ عبدالخالق سولنگی ‘ محمد یوسف سولنگی ‘ جاوید سولنگی ‘ملک عمر نذیر سولنگی ‘ محمد صالح سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی‘ معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی ودیگر کے علاوہ سولنگی عمائدین و بزرگوں اور عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور اقتدار و اختیار کو استحصالیوں کے شکنجے سے آزاد کرانے کا عزم کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ استحصالی و ظلم کے نظام کو ختم کرنے کیلئے آئندہ انتخابات میں روایتی سیاستدانوںاور سیاسی جماعتوں کی بجائے سولنگی اتحاد کے نامزد نمائندوں کو کامیاب بناکر سولنگی قوم کی اقتدار کے ایوانوں میں نمائندگی یقینی بنائی جائے گی اور عوام دشمن سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں کا احتساب ووٹ کے ذریعے کیا جائیگا ۔
ہزہائی نیس امام پرنس کریم آغا خان کی امامت کا ڈائمنڈ جوبلی جشن پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کی پروقار تقریب میں روحانی پیشوا سے اظہار عقیدت شرکائے تقریب نے حاضر امام کے افکار ‘ خیالات اور تعلیمات پر عمل کے عہد کی تجدید کی !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں خاندانی و موروثی ہزہائی نیس امام پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی امامت کی60سالہ تکمیل کے موقع پر پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کی جانب سے ڈائمنڈ جوبلی جشن امامت کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میںپاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین امیر علی اسماعیلی عرف پٹی والا‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ ایگزیکٹیو ممبران عبدالعلی نورعلی ‘ امین شہاب الدین‘ عبداللہ سچوانی ‘نور الدین پنجوانی ‘ سماجی رہنما رمضان ناتھا ‘ سینئر صحافی سمیر قریشی ‘ رحیم قمرالدین بدھوانی ‘ منیر حسین خواجہ ‘ شوکت صدرالدین ‘جنت علی خواجہ علاوہ اسماعیلی کمیونٹی وعمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے روحانی پیشواہزہائی نیس ا مام پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم سے محبت و عقیدت کا اظہار اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کی تعلیمات ‘ خیالات اور افکار پر عمل کے عہد کی تجدید بھی کی ۔ اس موقع پر جشن امامت کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے 60پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔