کراچی، شرپسندی میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کر لیا، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شرپسندی میں ملوث افراد 70 فراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ اسلحہ کے زور پر کاروبار بند کرانا بھی دہشت گردی ہے۔ شرپسندی میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے چار کارکنان کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مقتول کارکنوں کو کسی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ شہر میں کاروبار زندگی معطل ہونے پر ان کا کہنا تھا ہمیں کراچی کے طلبہ، مزدور اور عواام کا احساس ہونا چاہئے۔