کراچی (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے لئے کام کرنے والا دہشت گرد گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبد العزیز کا تعلق کالعدم جند اللہ کے حاجی خلیل گروپ سے ہے۔
گرفتار دہشت گرد داعش کے لئے لوگوں کو بھرتی کر کے انہیں شام بجھواتا تھا اور کالعدم جماعت کے لئے فنڈز بھی جمع کر تا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد، کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو 30 روزہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔