کراچی (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے لانڈھی جیل کراچی میں قید 172 ماہی گیروں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی ماہی گیروں کو رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں رہا کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
جیل حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں لیکن انھیں باقاعدہ احکامات موصول نہیں ہوئے اور جیسے ہی احکامات ملے ان بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے جائیں گے۔