کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنما نصراللہ شجیع کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصراللہ شجیع ایک طالب علم کو بچاتے ہوئے دریائے کنہار میں ڈوب گئے تھے جو تاحال لاپتا ہیں۔
نصراللہ شجیع کی ادارۂ نور حق کے باہر نیو ایم اےجناح روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پڑھائی۔
غائبانہ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں، ارکان، کارکنوں، ہمدردوں اور لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔