کراچی : عیسی نگری قبرستان کے قریب دھماکا، میٹرو پولیٹن کمشنر سمیت 3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے عیسی نگری قبرستان کے قریب دھماکے میں میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان کی سرکاری گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی سرکاری گا ڑی میں عیسی نگری قبرستان کے قریب سے گزر رہے تھے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ان کا محافظ بھی شامل ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متانت علی کی ٹانگوں پر زخم آئے ہیں تاہم تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔