جماعت اسلامی کی مصر اور شام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

Rally

Rally

کراچی (جیوڈیسک) ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوا جس کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کی۔ ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کارکنان پرجوش انداز میں مصر اور شام کے عوام سے محبت کا اظہار کر رہے تھے۔ ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر پہنچی جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کے خلاف عالمی سازشوں میں مصروف ہے۔

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا شام اور مصر میں امریکہ کی مداخلت کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مصر اور شام کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا۔