کراچی (جیوڈیسک) جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں اور الائونسز کی عدم ادائیگی پر دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں اور الائونسز کی ادائیگی کے معاملے پر حکومتی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج دوسرے دن بھی جاری ہے۔
ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا کام بند کرا دیا جس کے باعث دور دراز سے آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں۔ ہسپتال کا ایمرجنسی کا شعبہ کھلا ہوا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات پورے نہیں ہوئے تو آپریشن تھیٹر میں بھی کام بند کردیا جائے گا اور آخر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایمرجنسی میں بھی کام بند کر دیا جائے گا۔