کراچی : جناح ھسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، مریض بے حال

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے جناح ھسپتال میں انتظا میہ کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو نہ تو ڈاکٹرز ملے اور نہ ہی دوا۔ ایک تو غربت اس پر بیماری اور پھر ھسپتالوں میں ہڑتال۔

غریب مریض جائیں تو جائیں کہاں؟ جناح ھسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں کی مبینہ اکھاڑ پچھاڑ اور من پسند افراد کو نوازنے کے خلاف گزشتہ روز سے تمام وارڈز اور او پی ڈی بند ہیں۔

اٹھارہویں ترمیم کے تحت جناح ھسپتال سندھ حکومت کے ماتحت کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جب تک جناح ھسپتال کی بدعنوان انتظامیہ تبدیل نہیں کی جاتی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔