کراچی: جناح ہسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور ڈرائیور سمیت قتل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جناح ہسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن اور ان کے ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے جناح ہسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

اے ایس پی شہلا قریشی نے قتل کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر منظور میمن پر فائرنگ دو مسلح افراد نے اس وقت کی جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گھر واپس جا رہے تھے۔

ڈاکٹر منظور کو نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں لگیں. مقتول ڈرائیور کی شناخت عاشق حسین کے نام سے کر لی گئی ہے۔