کراچی (جیوڈیسک) جناح اسپتال کے قریب ایک نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 17 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کےمطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آتشزدگی کے باعث ہوٹل کی اوپر والی منزلوں میں موجود کئی افراد محصور ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق شہر بھر سے فائر بریگیڈز طلب کر لی گئی ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کا دستہ بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔