کراچی (جیوڈیسک) جناح اسپتال کراچی کے شعبہ اطفال میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے بعد نامعلوم افراد نے اسپتال کے باہر فائرنگ کردی۔
جھگڑے کا آغاز اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تنازعے سے ہوا جو بڑھتے بڑھتے دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے اسپتال کے باہر ہوائی فائرنگ کردی، جس کے باعث مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں خو ف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران علاج کے لیے لایا گیا ایک بچہ بھی فوری طبّی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔