کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں گزشتہ روز اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں جاں بحق سما ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کو آج سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اطہر متین کی نمازِ جنازہ کلفٹن بلاک 5 کی مسجد صدیق اکبر میں ادا کی جائیگی۔
وزیراعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں سے متعلق کچھ مواد ملا ہے، قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے۔ ملزمان اطہر متین کو نہیں لوٹ رہے تھے، ایس ایس پی سینٹرل
واضح رہے کہ اطہر متین معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے۔