کراچی : انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر نے کراچی میں صحافیوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کو پیپلز پارٹی حکومت کی بدترین بربریت قراردیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے روپ میں گلو بٹوں کا یہ حملہ صحافیوں پر نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ اگر حکومت نے اسی طرح اپنی خامیوں کو چھپانے کے لیے مظلوموں پر تشدد کی پالیسی جاری رکھی تو بہت جلد ان وحشی حکمرانوں کا بستر گول ہوجائے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحفی جو معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے جو غریب کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے اور حکمرانوں کے کھوکھلے نعروں کی بھی اپنے قلم کے زریعے کوریج کرتا ہے آج وہی طقبہ حکمرانوں کے تشدد کا نشانہ بن گیا انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کی اس اندھیر نگری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے بعد انہیں انکے انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔