کراچی :اعلیٰ عدلیہ کے رویئے کیخلاف وکلا کا علامتی احتجاج

Karachi,

Karachi,

کراچی (جیوڈیسک) سٹی کورٹ کراچی میں اعلیٰ عدلیہ کے رویہ کے خلاف وکلا کی علامتی احتجاج کا دوسرا دن ، وکلا نے عدالتوں میں ڈیڑھ گھنٹے کام بند رکھا ۔ کراچی بار نے ہفتے کے روز علامتی احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ کراچی میں وکلا نے سٹی کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے رویہ کے خلاف دوسرے دن بھی علامتی احتجاج کیا ۔

وکلا نے صبح کو سٹی کورٹ کی تمام عدالتوں میں کام بند کرا دیا ۔ ساڑھے دس بجے احتجاج ختم کر دیا گیا اور عدالتوں میں کام شروع ہوگیا ۔ عدالتوں میں ڈیڑھ گھنٹے کام نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات پیش آئیں ۔ کراچی بار کے صدر محمود الحسن کا کہنا ہے کہ علامتی احتجاج رواں ہفتے ہر روز کیا جائے گا ۔