کراچی کی خبریں 9/11/2016

JUNAGADH

JUNAGADH

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدلیہ نے اگر اس با ر بھی آئین و قوانی اور انصاف و مساوات کی بجائے نظریہ ضرورت ‘ جانبداری یا بڑے صوبے کے مفادات کے تحفظ کا فیصلہ دیا تو عدلیہ سے عوام کا اعتماد ہمیشہ کیلئے اٹھ جائے گا جس کے بعد عوام جمہوریت اور ظلم کے اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے جو روٹی چرانے والے کو چور قرار دیکر سزاوارٹہراتا اور حق کیلئے ہتھیار اٹھانے والے کو دہشتگرد قراردیتا ہے مگر قوم کو لوٹنے والوں کو حق حکمرانی دیتا اور ملک کی جڑیں کھوکھلے کرنے والوں کو محب وطن کہتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پانامہ لیکس پر میچ فکس ہوجانے اور قوم کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ کیلئے کلین چٹ مل جانے کی پیشگوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور بیوروکریسی کی کرپشن کے باعث بھوک ‘ مفلسی ‘ غربت ‘ جہالت ‘ بیماری ‘ بیروزگاری اور مسائل و مصائب سے دوچار پاکستان کے عوام ہرحال میں کرپشن سے نجات اور کرپشن میں ملوث ہر فرد کا کڑا و غیر جانبدارانہ احتساب چاہتے ہیںاسلئے عدلیہ آزاد عدلیہ کو مساوات و انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اسلام و آئین کے مطابق فیصلوں کے ذریعے عدلیہ کے سابقہ فیصلوں پر لگنے والے جانبداری و غلامی کے داغوں کو دھونا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا ہے کہ نواب آف جونا گڑھ اور گورنر جنرل پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے درمیان15ستمبر1947ءکو ہونے والے معاہدہ الحاق جونا گڑھ کے مطابق جونا گڑھ پاکستان کا پانچواں صوبہ اورآئینی حصہ ہے جس پر بھارت نے 9نومبر1947ءکو بھارت فوج کشی کے ذریعے قبضہ کرلیا جس کیخلاف جونا گڑھ ‘ گجرات اور کاٹھیاواڑ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی ہرسال 9نومبر کویوم سقوط جونا گڑھ کے موقع پر ”یوم سیاہ مناکر عالمی ضمیر کو بیدار کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کرتے ہیں مگر افسوس کہ کشمیر کی طرح جونا گڑھ کی تحریک کو حکومتی و سرکاری سرپرستی حاصل نہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا آئینی حصہ اور پانچواں صوبہ 69برس گزرجانے کے باوجود بھی بھارتی قید میں سسک رہا ہے اسلئے جونا گڑھ پر بھارتی قبضے اور حکومتی و سرکاری عدم توجہ کیخلاف اس سال بھی 9نومبرکو یوم سیاہ منایاجائے گا اور ملک بھر میں پر امن احتجاج و مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی جبکہ مرکزی جلسہ کتیانہ میمن ہال کھارادر میں ہوگا جس سے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی کے علاہ نواب آف جونا گڑھ ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور اس میں شامل جماعتوں کے منتخب نمائندگان اور گجرات ‘ کاٹھیاواڑ و جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے عمائدین خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے پاکستان میں تخریب کاری میں معاون بھارتی سفارتکاروں کی ملک بدری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کی سلامتی کادشمن ہے اور اس کا کردار پاکستان مخالف سازشوں سے عبارت ہے اسلئے اس پر کسی بھی قسم کا اعتبار نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی دوستی یا بہتر تعلقات کا کوئی خواب دیکھا جاسکتا ہے ۔ راجونی رہنما ¶ں نے مزید کہا کہ ڈان نیوز لیک کا مقصد فوج کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا تھا اسلئے اس میں ملوث ہر فرد کوکیفر کردارتک پہنچا نا ضروری ہے اور یہ صرف آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائر منٹ سے قبل ہی ممکن ہے اسلئے فوج اور ملک دشمنوں کو آرمی چیف کے ریٹائر ہونے سے قبل احتساب کے کٹہرے و شکنجے میں جکڑ کر قوم کے سامنے بے نقاب کیا جانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یوم اقبال کے موقع پر تعطیل کے حوالے سے وفاق و صوبوں میں ہونے والے اختلاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی اورسولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین نے کہاہے کہ ملک میں جاری منافقت و مفاد کی سیاست قومی یکجہتی و سلامتی کیلئے خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور وفاق و صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی مخاصمت کی فضا ملک و قوم کے اندوہناک مستقبل کی پیشنگوئی کررہی ہے ۔ سولنگی رہنما ¶ں نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر 9نومبر کو وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل سے انکار کے بعد خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے تعطیل کا اعلان وفاق و کے پی کے میں تصادم گہرا ہونے کی علامت ہے جو کسی بھی طور ملک و قوم کیلئے سودمند و خوش آئند نہیں ہے اسلئے محب وطن قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاق و صوبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی اس مخاصمت و دشمنی کے خاتمے کیلئے مفاد پاکستان میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔