کراچی (جیوڈیسک) محمود آباد کراچی کے جونیجو ٹاؤن میں آگ لگنے سے درجنوں جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ آگ لگنے کے بعد چھ سے سات بچے لاپتہ ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے بچوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جھگیوں میں آگ لگی تو تیز ہوا نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔
نارنجی شعلوں میں زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ ہو گئی۔ قریبی علاقے میں دھواں بھر جانے سے سانس لینا دشوار ہو گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجو رہیں مگر تیز ہوا اور دھویں نے مشکلات بڑھائے رکھیں۔ آگ سے 5 افراد جھلس گئے جنہیں ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ افراتفری میں چھ سے سات بچے لاپتہ ہو گئے۔ لٹے پٹے افراد کا کہنا ہے جب آگ لگی بچے جھگیوں میں تھے۔
وزیر اعلی سندھ نے بچوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔