کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گذشتہ دنوں کورنگی جیمخانہ ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اکرام اللہ استوری کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران’ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کلب کی سالانہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ کلب کی بہتری کے لئے دیگر امور پربھی بحث کی گئی’ کلب کے موجودہ عہدیداران کی دو سالہ مدت10 فروری کو ختم ہورہی ہے اس لئے اتفاق رائے سے نئے عہدیداران کے انتخاب کے لئے7فروری مقرر کی گئی ہے کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی احمد علی کو الیکشن کنوینر مقرر کیا گیا ہے اور کلب سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو مطلع کیا گیا ہے۔
کہ اگر وہ اگلے الیکشن میں صدر’سیکریٹری جنرل اور خازن کے عہدوں کے لئے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں تو اپنی نامزدگی کلب کے سرپرست اعلیٰ اور کنوینر حاجی احمد علی کے پاس5فروری تک جمع کرادیں۔دیگر عہدیداران کا انتخاب نئے منتخب ہونے والے صدر’سیکریٹری جنرل’خازن اور ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔