کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے لیاری میں بزنجو چوک کے قریب دھما کے میں بچوں سمیت 11 افرد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں صوبائی وزیر جاوید ناگوری کو ٹارگٹ کیا گیا تھا مگر وہ محفوظ رہے۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر کراچی کو خون میں نہلا دیا۔
اس بار ان کا نشانہ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری تھے۔ لیاری میں فٹ بال میچ ختم ہونے کے بعد مہمان خصوصی جاوید ناگوری جیسے ہی گرانڈ سے نکلے تو زوردار دھماکا ہو گیا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں صوبائی وزیر کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔
مگر وہ محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد ہر طرف افراتقری پھیل گئی اور لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول ھسپتال کراچی منتقل کیا گیا جس میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہے۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق دھماکے کے لئے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائیکل میں نصب تھا۔