کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سے ایک مشکوک بھارتی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا آبائی تعلق بھارت کے علاقے یوپی سے ہے اور وہ کئی سالوں سے کراچی میں غیر قانون طورپر مقیم تھا۔ ایس ایس پی سٹی طارق دھاریجو نے ذرائع کو بتایا کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے مشکوک بھارتی کو گرفتار کر لیا۔
اس کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے جس میں اس کا پتہ یوپی کا درج ہے، ملزم کے پاس سے ایک پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس پر اس کا نام شاہ عالم درج ہے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حساس اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔