کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے دوران ہلاک ہونے والے 10 میں سے 6 کی شناخت ہو گئی ہے جن میں سے تین جرائم پیشہ ہیں۔ کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے ذرائع کو بتایا کہ لیاری کے مختلف ہونے والی گینگ وار کے باعث آج ہلاک ہونے والے 10 میں سے 6 افراد کی شناخت یوسف، محسن، مراد، یونس، فہیم اور عامر دین کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ ہلاک ہونے والے چار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، کراچی پولیس چیف کے مطابق ہلاک ہونے والے تین افراد یوسف، مراد اور محسن جرائم پیشہ ہیں اور تینوں افراد قتل سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔