کراچی : لیاری اور گارڈن میں فائرنگ، تین افرا قتل، دو زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں لیاری اور گارڈن میں فائرنگ سے تین افرا د جاں بحق دو زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزما ن نے فائرنگ کر کے کریم اور زبیر نامی افراد کو ہلاک جبکہ عمیر زادہ اور عثمان کو زخمی کر دیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عمیر زادہ کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ کر کے غلام حسین نامی شخص کو قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔