کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ کئی ہفتوں جاری کشیدگی کے باعث کچھی برادری کی نقل مکانی کا سلسلہ تاحال جاری۔ لیاری کے مکینوں کی بڑی تعداد علاقے میں جاری بے امنی کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر شہر کے دیگر مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
آج بھی بڑی تعداد میں خواتین اور بچے علاقہ چھوڑ کر نقل مکانی کر گئے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والے تقریبا 15 خاندانوں کے 300 سے زائد افراد کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ لیاری کے حالات بہتر بنائے جائیں تاکہ وہ جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔