کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ،مشتعل مظاہرین نے 2 ٹرالرز کو آگ لگا دی، گاڑیوں پر پتھراو کیاجس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ پرٹریفک معطل ہوگیا۔
جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس کی موجودگی میں مظاہرین نے گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی جبکہ احتجاج کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔