کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملے کے بعد آج نامعلوم افراد کیمپ کا سامان ہی اٹھا کر چلتے بنے۔ ادھر پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے انہوں نے اپنا کوئی کیمپ نہیں ہٹایا۔
عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تمام واقعات سے آگاہ کیا جائے، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔ کوڈ رہا نہ کوئی کنڈکٹ، بات نعرے بازی سے آگے نکلی تو تصادم ہوا ۔ ہر گزرتا دن ماحول کو کشیدہ کر رہا ہے۔ کریم آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملے کے بعد آج نامعلوم افراد کیمپ کا سامان ہی اٹھا لے گئے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے کیمپ ہٹایا نہ ہمارے کارکنوں نے کیمپ کا سامان اٹھایا۔ کل رات ہمارے کیمپ کا سامان بھی چوری کیا گیا ، آج کیمپ اکھاڑ دیا گیا ، کیمپ ہٹانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے کل رات حملہ کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ شب ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 8 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ادھر انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ہم اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سی ای سی کے ارکان وڈیو لنک سے شریک ہوئے ۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تمام واقعات سے آگاہ کیا جائے۔
حلقہ این اے 246 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے دنیا سے بات کرتے ہوئے کہا متحدہ ہمیں ڈرانا چاہتی ہے، متحدہ این اے 246 کا الیکشن ہار چکی ہے ، عمران اسماعیل نے کہا جس وقت کیمپ اکھاڑا گیا وہ موقع پر موجود تھے۔