کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے کٹی پہاڑی میں کچرا کنڈی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے 2 دستی بم حملے کیے گئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو کچرا کنڈی میں تیسرا دھماکا ہوگیا جس سے پولیس موبائل اور دیگر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق 2 دستی بم اور آئی ای ڈی ڈیوائس کے دھماکوں میں 8 سالہ بچہ عاقب جاں بحق اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس کا وزن آدھا کلو تھا جس کو ٹائمر کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔ دھماکوں کا مقصد پولیس کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے سے کچھ دیر قبل اسی مقام پر پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا تھا۔