کراچی: کھارادر میں مخدوش عمارت کا ایک حصہ گر گیا، 1 شخص ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کھارادر میں مخدوش عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

کھارادر پنجابی کلب کے قریب واقع مریم بلڈنگ کا ایک حصہ اچانک گر گیا جس سے عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر60 سالہ شخص محمد علی سر پر بھاری پتھر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کو 15 سال قبل مخدوش قرار دے کر خالی کرایا جا چکا تھا، تاہم محمد علی نے بلڈنگ میں ہی رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔