کراچی : کھارادر اور لیاری سے دو افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کے علاقوں کھارادر اور لیاری سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ دوران ڈکیتی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ کراچی کے علاقے کھارادر میں کامل گلی کے قریب سے چونتیس سالہ محمد راحیل کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی۔

جبکہ لیاری کے علاقے ہنگور آباد سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے بلال ٹان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کانسٹیبل حبیب مصطفی قادری زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔