کراچی : کھارادر میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے کھارادر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ بلدیہ ٹان میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بلدیہ ٹان میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ زیرحراست افراد سے پریشر ککر بم، چار بال بم اور آٹھ پستول برآمد کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں میں سے بعض کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان سے کراچی کے حالیہ واقعات اور اسکول پرحملے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔