کراچی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موبائل فون سروس معطل

Mobile Phone Service

Mobile Phone Service

کراچی (جیوڈیسک) عید میلاد النبی کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی سے بچاو کے لیے کراچی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

کراچی میں موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے اور موبائل فون سروس رات 10 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان بھر میں بھی حفاظتی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی موبائل فون سروس بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔