کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ سال کے 8 مہینوں میں 135 افراد تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک درجن سے زائد شہری اب بھی اغواکاروں کی تحویل میں ہیں۔
2012 میں 132 ، 2011 میں 113 اور 2010 میں 112 شہریوں کو اغوا کیا گیا۔ جولائی اور اگست میں25,25 لوگوں کو اغوا کیا گیا اور آخری 14 کیسز کے دوران 39 اغواکار پولیس مقابلے میں مارے گئے۔