کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث تین ملزمان کو سزائے موت سنادی انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نمبر دو نے اغوا برائے تاوان کیس میں تین ملزمان کو سزائے موت سنادی ملزم آصف، عاطف اور رضوان پر الزام کہ ہے۔
تنیوں ملزمان نے دو ہزار پانچ میں اکیس سالہ نوجوان قاضی منیب الحق کو گلشن معمار کے علاقے سے اغوا کیا اور پچاس لاکھہ روپے تاوان طلب کیا تاوان کی رقم نہ ملنے پر ملزمان نے قاضی منیب الحق کو قتل کردیا تھا۔
ملزمان کو اے وی سی سی نے گرفتار کیا تھا جس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں آج عدالت نے تینوں ملزمان کو ثبوت اور شواہد ملنے کے بعد سزائے موت سنادی ہے۔