کراچی (جیوڈیسک) سی آئی ڈی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پولیس کے افسران و اہلکار شہریوں کو اغوا کر کے سی آئی ڈی کے نام پر تاوان طلب کر رہے ہیں جس پر سی آئی ڈی کی ایک ٹیم نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ضلع سینٹرل میں تعینات سب انسپکٹر، ضلع ملیر انوسٹی گیشن میں تعینات سب انسپکٹر اعجاز اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے فیصل سمیت دو شہریوں کو بازیاب کرا لیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے تینوں اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔