کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 47 پولیس افسران کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے 3 مختلف مقدمات درج کرلیے۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ نے کراچی امن و امان عمل درآمد کیس میں آئی جی سندھ کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ۔
اغوا برائے تاوان میں ملوث کراچی پولیس کے بعض افسران کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،سی ٹی ڈی تھانے میں اغوا برائے تاوان کے 3مختلف مقدمات درج کیے گئے ۔
ذارئع کے مطابق جن افسران کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں ان میں سابق ایس ایچ او صدر نعیم خان، طارق اسلام اور سابق ایس ایچ قلندر بخش شامل ہیں۔یہ کارروائی گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔