کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈ ن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ محمڈن فٹ بال کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل الواجد اسپورٹس گذری کو 1-0سے شکست دیدی ،ہزارہ محمڈن کی جانب سے لیاقت چائنا نے گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
تاہم الواجد اسپورٹس نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان کی گول کیپر انیش نے کئی یقینی گول بچا کر شائقین فٹ بال ست بھر پور داد وصول کی ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں شرافی محمڈن نے ینگ مسلم آباد کو بھی 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے شاہجہاں بلوچ نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ ،عبدالرئوف بلوچ ،سعید بلوچ اور شاہ جہاں نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی ،بابا آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔