کراچی: فائرنگ سے میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق، دو ملزمان ہلاک،44 گرفتار

Rangers

Rangers

لیاری (جیوڈیسک) لیاری میں اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے 2کارندے ہلاک ہو گئے۔ملزموں کی شناخت اعجاز اور دلشاد کے نام سے کر لی گئی۔ملزموں کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ ملزم اعجاز 90 سے زائد قتل کی ورداتوں میں ملوث ہے۔

لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ صنوبر کاٹیج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی چل بسے۔ پیرآباد فرنٹئیر کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ صدر کے علاقے میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

عوامی کالونی میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا، ایس پی لانڈھی فیصل نور کا کہنا ہے کہ ملزموں کے قبضے سے رائفل، رپیڑ اور پستول برآمد کر لیا گیا۔