کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرمی و لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کراچی میں ہونے والی ہزاروں اموات پر پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن کی جانب سے یوم سوگ کی حمایت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ اقبال ٹائیگر ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور ذکیہ بیگم نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور اس سے ہونے والی تمام اموات کی ذمہ دار یقینا وفاقی حکومت ہی ہے جس نے توانائی بحران کے خاتمے کے وعدے پر عوام سے ووٹ حاصل کئے اور حکومت سازی کے بعد عوام کو صرف توانائی بحران کے خاتمے کی ڈیڈ لائنوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔
حالانکہ حکمرانوں نے توانائی کے حوالے کئی سارے ممالک اور نجی سیکٹر میں معاہدوں کے ذریعے اربوں ڈالر کا کمیشن بھی کمایان اور پاور یونٹس قائم کرکے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے دعووں کے ذریعے بھی قوم کو بے وقوف بنایا اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی مگر لوڈ شیڈنگ کا عذاب بتارہا ہے کہ وہ سب محض سیاسی تیکنیک اور لوٹ مار کے طریقوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔
اسلئے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے عوام کو دھوکا دینے اور عوام کی زندگیوں سے دانستہ کھیلنے والوں کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دینا چاہتے اور کے الیکٹرک کی اعلیٰ انتظامیہ کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے ذریعے قتل عام کے جرم میں سزائے موت دینی چاہئے جبکہ سندھ کی صوبائی حکومت کو بھی نااہلی اور غفلت و بد انتظامی کی پاداش میں رخصت کرددینا ہی انصاف کا تقاضہ اور عوام کی اشک شوئی کیلئے ضروری ہے۔