کراچی میں قتل ہونیوالے اسکول پرنسپل اور بیٹا مانسہرہ میں سپرد خاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سائٹ میں بھتہ خوروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نجی اسکول کے پرنسپل اور ان کے جواں سال بیٹے کو مانسہرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ محمد پرویز علوی اور ان کے جوان سال بیٹے محمد زاہد علوی کی لاشیں غازی کوٹ ٹاوٴن ان کے گھر پہنچیں تو پورا شہر امڈ آیا۔ غازی کوٹ گراوٴنڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومین کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 23 سال قبل کراچی سائٹ ون میں نجی اسکول قائم کر نے والے محمد پرویز علوی کا تعلق مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے۔

چند ماہ پہلے محمد پرویز علوی اپنے دو اسکولوں کی کمائی سے بھتہ خوروں کو بھاری رقم ادا کر چکے تھے تاکہ اْن کا خاندان محفوظ رہے مگر دوبارہ زیادہ ڈیمانڈ ہوئی تو انہوں نے رینجرز کو درخواست دی اور خاندان والوں سے مشورہ کر کے کراچی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔