کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، کورنگی ویٹا چورنگی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ کراچی میں ملیر ٹان شاہ لطیف اور میمن گوٹھ سے 3 افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
میمن گوٹھ سے ملنے والیشخص کی شناخت حسن کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ 2 افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اورنگی ٹان اسلام چوک کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ویٹا چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر خودکشی لگتا ہے۔