کراچی : ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کے گھر کے پاس سے بم برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) صدر پولیس لائن میں ایس ایس پی سی آئی ڈی راجاعمر خطاب کے گھر کے پاس سے 500 گرام وزنی بم برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اتوار کو راجا عمر خطاب کے گھر کے سامنے 2 بم نصب کیے تھے جن میں سے ایک پھٹ نہیں سکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے بم کا فیوز الگ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے بم پھٹ نہیں سکا۔