کراچی : کٹی پہاڑی کے قریب دہشت گرد کی ہلاکت کا دعوی غلط ثابت ہوا

Karachi Kitty Hill

Karachi Kitty Hill

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس کی جانب سے کٹی پہاڑی کے قریب دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعوی غلط ثابت ہوا۔ایس ایس پی ویسٹ اور ایس پی اورنگی نے دعوی کیا تھا کہ کٹی پہاڑی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو مارا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھالو پر اس کے مخالف گروہ نے حملہ کیا تھا۔

جس میں وہ زخمی ہوکر فرار ہوگیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی ہلاک ہوا، کٹی پہاڑی سے نیٹ ورک چلانے والا ملزم محفوظ اللہ دستی بم اور کریکر حملوں، بھتہ خوری ، رینجرز اہل کاروں پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔