کراچی: کوہ نور سینٹر میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے بروقت قابو پا لیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع کوہ نور سینٹر میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صدر کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع کوہ نور سینٹر میں اچانک بجلی کی میٹرز میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی اطلاع پر فوری طور پر فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔