کراچی: کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ اور جرائم کی کئی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں گودام چورنگی کے قریب رات گئے۔

مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان جرائم کی کئی واردتوں میں ملوث تھے،جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کا کریمنل رکارڈ بھی موجود ہے۔

ہلاک ہونے والے دونوں ملزموں لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں ، جہاں انکی شناخت جلال اور افضل خان کے ناموں سے ہوئی ہے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں جہاں پوسٹ مارٹَم کی کاروائی کی گئی۔