کراچی (جیوڈیسک) دھماکے میں شہید فوجی اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں 22 اگست کو دھماکے میں زخمی دو فوجی اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے، دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی 22 دسمبر کو کورنگی میں ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر آئے ہوئے فوجی اہلکاروں کے ٹرک کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
جس میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا جبکہ 11 اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو اہلکار مشکور حسین اور امجد بدھ کو دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں کور کمانڈر کراچی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔