کراچی : ڈی ایم سی کورنگی کی کونسل کا پہلا باقاعدہ اجلاس ،اردو کو سرکاری اور دفتری ذبان نافذ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے کہا ہے کہ اردو ہماری قومی زبان ہے دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی نظر آتی ہے جنہوں نے اپنی قومی زبان کو اپنے سسٹم میں مکمل طور پر نافذ کیا اور اس کے زریعے پوری دنیا کو اپنی قومی زبان کی اہمیت بتا دی چین کی مثال ہمارے سامنے ہے اس ہی لئے ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ڈی ایم سی کورنگی کے تمام سرکاری اور دفتری امور اردو زبان میں انجام دیئے جائیں گے اردو زبان کو ڈی ایم سی کورنگی میں مکمل طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اردو زبان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے۔
یہاں تمام اراکین کونسل ،چیئرمینز ،افسران کو بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ آئندہ تمام سرکاری و دفتری امور اردو زبان میں انجام دیں اسی لئے آج پہلے اجلاس میں یہ قرار داد پیش کی جاتی ہے کہ اردو کو ڈی ایم سی کورنگی کی سر کاری اور دفتری زبان بنایا جارہا ہے جس پر تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس قرارداد کو ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں وائس چیئرمین رکن الدین تاج ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد احمد ،اراکین کونسل کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے دن سے سیوریج اور گندگی کا سامنا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ان مسائل سے گھبرا جائیں گے سیوریج اور گندگی کے ساتھ دیگر بہت مسائل بھی موجود ہیں جن میں اسکولوں کا مسئلہ بھی توجہ طلب ہے کیونکہ اس وقت بہت سے اسکولوں کی حالت زار با لکل ٹھیک نہیں ہیں اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جبکہ کنٹریکٹ ٹیچرزکے مسئلے کو بھی حل کرنا ہے ان سب مسائل کے حل کے لئے ہم ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے تا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کو خوب سے خوب تر بنایا جاسکے ۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے یہ بھی کہا کہ کنڈی مینوں کو پیسوں کو دینے کے رحجان کو ختم کیا جائے کیونکہ اس طرح سے یہ سرکاری ڈیوٹی انجام دینے میں لاپروائی کرتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہو تا ہے کام نہیں کرو گے تو مجبور الو گ پیسے دے کر کام ہی کروائیں گے ملیر ریور برج (شاہ فیصل)ہیوی ٹریفک کے لئے بند کر دیاگیا ہے ہیوی ٹریفک نہیںچلے گی اس سلسلے میں بورڈ بھی لگا دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ صرف چند دن کے لئے نہیں مستقل جاری رہے گا وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کونسل سب سے بہترین نمائندگی کرتی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم صحیح معنوں میں عوامی مسائل کو اپنی کونسل کے زریعے اجاگر کریں اس اس کے حل کے لئے ہر سطح پر اپنی کوشش جاری رکھیں کیونکہ اس کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملیر ریور برج (شاہ فیصل تا لانڈھی )کے بارے میں یہ بھی اطلاع آرہی ہیں کہ ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے منع کرنے اور بورڈ لگانے کے باوجو دبھی رات کے اوقات میں برج ہیوی ٹریفک کے لئے کھولا جارہا ہے جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف اعلی حکام سے بات کر کے کاروائی کروائیں گے یہ سلسلہ ہم برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا نہ گیا تو آئندہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پھر یہ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا اور ہزاروں کی تعداد میں آنے والے اور جانے والے لوگوں کو پھر پریشانی کا سامنا کر نا پڑے گا۔