کراچی: کورنگی میں کوریئر کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک مرتبہ پھر کوریئر کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکا کیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

کورنگی چار نمبر پر واقع کوریئر کمپنی کے دفتر کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا، دفتر کا بیرونی حصہ تباہ ہو گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکا پلانٹڈ اور ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ ایس پی کورنگی فیصل نور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی کوریئر کمپنی کے دفتر کے باہر رواں ماہ یہ چوتھا دھماکا ہے۔ اس سے قبل گلشن اقبال، جمشید کوارٹر اور ملیر کے علاقوں میں کوریئر کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکے ہو چکے ہیں۔