کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں پانی کا ٹینکر ندی میں گر گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں پانی کا ٹینکر ندی میں گر گیا۔ ڈرائیو اور کلینر کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واٹر ٹینکر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا۔

سڑک کنارے ندی میں جا گرا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور سمیت ٹینکر میں سوار دونوں افراد کو نکال لیا۔ دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔