کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

Police, Officer

Police, Officer

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کورنگی نمبر پانچ میں بدھ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیباب ہوگئے، جبکہ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ کراچی شہر میں پولیس کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اور سے قبل رواں سال کے دوران شہر میں متعدد پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل رواں مہینے کی 19 تاریخ کو بلدیہ ٹاؤن اور قائد آباد میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔