پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس کورٹر فائنل میں پہنچ گئی

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری “پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ”کے پری کوارٹر فائنل مقابلے اعظم اسپورٹس نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کلری اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیل کے دوران سنسنی خیز مقابلے 3-3گول سے برابر پر ختم ہوا۔

اعظم اسپورٹس کی جانب سے سلیم اللہ ،عقیل خان اور نوید اللہ نے گول کئے جبکہ کلری یونین کے محمدنے دو اور محسن نے ایک گول اسکور کئے ۔دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں سالار ویلفیئر نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو 4-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کرلی سالار ویلفیئر کی جانب سے عامر نے دو حلیم اور امین نے ایک ایک گول اسکور کئے کلمت ویلفیئر سینٹر کے تنویر اور بشیر نے گول اسکور کئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالغفور ،عمر بلوچ اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوراڈینٹر شیر افضل تھے۔